پشاور (ویب ڈیسک )ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کے حق میں ان کے مداحوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی جن کا مطالبہ تھا کہ سیمی کو دوبارہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا جائے۔پشاور کے نوجوان کرکٹرز نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے حق میں ریلی نکالی اور انہیں ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ان سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔ ریلی جیم خانہ گراو¿نڈ سے شرو ع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جیم خانہ گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں شریک نوجوان کرکٹرز نے پلے کارڈز ا ٹھا رکھے تھے جن پر ڈیرن سیمی کے حق میں نعرے درج تھے۔
