تازہ تر ین

کالی آندھی کی پاکستان آمد میںبس چند گھنٹے باقی

پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم ہفتے کی شب دو مختلف پروازوں سے کراچی پہنچ رہی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز سے قبل عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا پہلا گروپ ہفتے کی رات ساڑھے 9 بجے اور دوسرا گروپ رات سوا 12 بجے دبئی سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔دو الگ الگ فلائٹس میں آنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ دبئی سے کراچی کے درمیان ایک فلائٹ میں تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے نشستیں دستیاب نہیں ہیں۔ویسٹ انڈین ٹیم کراچی میں تین راتیں قیام کرے گی اور ایئرپورٹ سے ٹیم کو سخت پہرے میں ہوٹل پہنچایا جائے گا۔ہفتے کی شب آرام کے بعد اتوار کو پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا جبکہ منگل کی شب کراچی میں آخری ٹی ٹوئنٹی کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم اسٹیڈیم سے سیدھا ایئرپورٹ جائے گی اور میچ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد کراچی سے براستہ دبئی واپسی کے لیے اڑان بھرے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain