تازہ تر ین

امریکی ویزہ کیلئے اپنی سوشل میڈیا تفصیلات بھی دینا ہوں گی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کا سفر کرنے والے مسافروں کو اب بہت جلد اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس، سابقہ ٹیلی فون نمبرز اور ای میل ایڈریسز کی تفصیلات بھی امریکی حکام کو فراہم کرنا پڑھیں گی۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جمعہ کو شائع ہونے والی منصوبہ بندی کے مطابق امریکا کے ویزہ کی درخواست دینے والے افراد کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ایک فہرست فراہم کی جائے گی جس پر درخواست گزاروں کو ویزہ درخواست کے ساتھ گزشتہ پانچ برس کے دوران اپنے زیر استعمال سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور شناخت کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔فیڈرل رجسٹرار کی جانب سے شائع ہونے والے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ دیگر سوالات میں درخواست گزاروں سے پانچ برس کے دوران ان کے زیر استعمال ٹیلی فون نمبرز، ای میل ایڈریسز اور بین الاقوامی سفر کی تفصیلات مانگی جائیں گی۔یہ نئے قوانین گزشتہ برس تجویز کیے گئے تھے اور ان کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کا سفر کرنے والے افراد کو ”سخت جانچ پڑتال“ سے گزرنا ہوگا۔مذکورہ تجاویز کو انسانی حقوق نے پرائیوسی کے لیے خطرناک قرار دیا تھا۔تاہم، حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے قوانین کے ذریعے شدت پسندانہ خیالات رکھنے والے افراد کی نشاندہی ممکن ہے کیونکہ دسمبر 2015 میں سان برناڈینو میں فائرنگ کرنے والا شخص سوشل میڈیا پر مبینہ شدت پسندی پھیلانے کے باوجود امریکی ویزہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔نئے قوانین کا اطلاق امریکی DS-260 ”امیگرنٹ ویزہ اور ایلین رجسٹریشن فارم“ اور DS160 ”نان امیگرنٹ ویزہ درخواستوں“پر ہوگا، تاہم سفارتی اور ا?فیشل ویزہ پر امریکا ا?نے والے افراد پر نئے قوانین کا اطلاق نہیں ہوگا۔قوانین کے اعلان کے بعد 60 روز تک کوئی بھی ادارہ یا شخص تبدیلی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے جس کے بعد امکان ہے کہ 29 مئی تک ان کا اطلاق ہوجائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain