تازہ تر ین

بہت جلد شام سے فوج واپس بلالیں گے

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا ہے کہ وہ شام سے امریکی فوج کی جلد واپسی چاہتے ہیں۔داعش کے خلاف مشترکہ کامیابی پر انہوں نے اپنی تقریر کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام سے بہت جلد واپس آئیں گے ¾ اب یہ معاملہ دوسروں کو دیکھنے دیں ¾بہت جلد، بہت جلد ہم واپس آئیں گے اور اپنے ملک کی حفاظت کریں گے جہاں ہم رہتے ہیں اور جہاں ہم رہنا چاہتے ہیں۔دو سینئر حکومتی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی تقریر کے دوران ان کے تبصرے نے ان کی اندرونی مشیروں کے ساتھ مشاورت کی جھلک دکھا دی ہے ٹرمپ حیرت میں ہیں کہ امریکی فوج کو دہشت گردوں کے ساتھ کیوں رہنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ شامی فوج نے باغیوں کے زیر اثر رہنے والے علاقے غوطہ سے ان کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔شامی فوج کے مطابق دار الخلافہ کے اطراف میں تقریباً تمام علاقہ خالی کرالیا گیا تاہم دومہ کے علاقے میں مذاکرات جاری ہیں۔حکومت نے علاقے کے سب سے بڑے شہر اور داعش کے مضبوط زیر اثر رہنے والے علاقے دومہ میں باغیوں کو خبردار کردیا کہ وہ ہفتے کی رات تک علاقہ خالی کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain