کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پاکستان میں اپنی ٹیم بھیج کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے پاکستان آنے والی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کی آمد سے پاکستان میں کرکٹ کے جو دروازے بند ہوئے تھے وہ 9 سال بعد کھل گئے ہیں۔ امید ہے اور ٹیمیں بھی پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے آئیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے ٹی 20 میچ کے دوران اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔
