تازہ تر ین

نوازشریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت (آج )پیر کو دوبارہ ہو گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث چوتھے روز بھی استغاثہ کے گواہ واجد ضیاءپر جرح کر یں گے ، نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر 50ویں بارعدالت میں پیش ہونگے ¾جس کی تصدیق مریم نواز نے سوات میں جلسے سے خطاب کے دور ان کی ۔ شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے ، نیب کی طرف سے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عدالت میں پیش ہونگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain