تازہ تر ین

پروڈیو سرز سر پکڑ کے بیٹھ گئے 600کروڑداﺅ پر لگنے سے سلمان خان کی زندگی بھی داﺅ پر لگ گئی

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکار سلمان خان پر کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے کا فیصلہ 5 اپریل کو سنایا جانا ہے جس کے باعث انہیں سزا کی صورت میں پروڈیوسرز کے 600 کروڑ داو¿ پر لگ گئے ہیں۔سلمان خان کا اداکاری کے ساتھ ساتھ تنازعات کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کا فلمی کیریئر عروج و زوال کا شکار رہا ہے۔دبنگ خان اپنے معاشقوں کے ساتھ ساتھ قانون کی گرفت میں رہے ہیں اور انہیں کئی مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔سلو میاں مشہور ہٹ اینڈ رن کیس اور 2 چنکارا ہرن کے شکار کے مقدمے سے بری ہوچکے ہیں لیکن اب ایک اور نایاب کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کیس کے باعث ان پر جیل جانے کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔سلمان خان پر راجستھان کی مقامی عدالتوں میں نایاب کالے ہرن کے شکار اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain