تازہ تر ین

چین کا جوابی حملہ ۔ٹرمپ کو بڑا جھٹکا شراب اور خنزیر سمیت 128امریکی مصنوعات پر اضافی محصول لگا دیا

چین نے امریکہ سے درآمد کی جانے والی 128 اشیا پر 25 فیصد تک محصول عائد کر دیا ہے جن میں شراب اور خنزیر کا گوشت بھی شامل ہے۔چین نے درآمدی محصول میں اضافہ صدر ٹرمپ کی جانب سے سٹیل اور المونیم کی امریکہ میں درآمدات پر محصول کے اضافے کے جواب کیا ہے۔ محصول میں اضافے سے پیر کو تین ارب ڈالر کی درآمدات متاثر ہوں گی۔چین نے کہا ہے کہ یہ اقدام ‘چینی مفادات کے تحفظ’ اور امریکہ کے نئے محصول سے ہونے والے نقصانات کے سلسلے میں ‘توازن پیدا کرنے’ کے لیے کیے گئے ہیں۔اس سے قبل چین نے کہا تھا کہ وہ تجارتی جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر ان کی معیشت متاثر ہوتی ہے تو وہ خاموش نہیں بیٹھے گا۔ چین ’تجارتی جنگ میں اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا‘

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain