‘دی راک’ کے نام سے مشہور ہالی وڈ اداکار ڈوائن جونسن کے لیے فلموں میں خطرناک کردار نبھانا تو شاید مشکل نہ رہا ہو، لیکن اصل زندگی میں ڈپریشن پر قابو پانے میں انہیں یقیناً مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک انٹرویو میں ریسلنگ سے اداکاری کے شعبے میں آنے والے ‘دی راک’ نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے نوعمری کے دور میں اپنے ڈپریشن پر قابو پایا۔انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا، ‘میں ایک ایسے مقام پر پہنچ گیا تھا جہاں میں کوئی کام نہیں کرنا چاہتا تھا اور نہ ہی میرا کہیں جانے کو دل چاہتا تھا، میں مسلسل روتا رہتا تھا۔”دی راک’ نے بتایا، ‘جب میں 15 برس کا تھا تو میری والدہ نے میرے سامنے خودکشی کی کوشش کی، وہ کار میں سے نکلیں اور انتہائی مصروف سڑک پر گاڑیوں کے سامنے آگئیں، جس پر میں نے انہیں بازو سے پکڑ کر سڑک سے ہٹایا’۔