تازہ تر ین

بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے سیریز کیلئے تیار ،تصدیق ہوگئی

لاہور (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے لیکن اس سے پہلے ہی پاکستانیوں کیلئے وہ خوشخبری آ گئی ہے جس کے سب برسوں سے منتظر تھے کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کی اجازت دیدی ہے۔میٹنگ میں وقفے کے دوران بھارتی حکام نے اپنی سرکار سے رابطہ کیا تو ناصرف انہیں سریز کیلئے گرین سگنل مل گیا بلکہ حیران کن طور پر ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی اجازت دیدی گئی۔ بھارت کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے اور یہ فیصلہ دیگر ٹیموں کو پاکستان لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ بی سی سی آئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا تو پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کی خوشی کی انتہاءنہ رہی۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain