تازہ تر ین

سنسنی خیز خبر،8 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ ریپ ، ملزم کو مشتعل ہجوم نے سر عا م مار ڈالا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) نواحی علاقے میں 8 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ ریپ کے ملزم کو مشتعل ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنا کرہلاک کرڈالا۔غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے واقع کے تصدیق کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔بھارت کے دارالحکومت سے محض 20 کلومیٹردورضلع غازی آباد میں جتندر نامی شخص کو نوعمر لڑکی کے ساتھ ریپ کے الزام میں شدید تشدد کیاگیا۔غازی آباد کے دیہی پولیس سپریٹنڈنٹ اروند کمار ماو¿ریا نے بتایا کہ مقتول 25 سالہ نوجوان تھا جسے ‘مشتعل ہجوم نے گھر سے باہر گھسیٹا اور مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا’۔بعدازاں ہجوم نے ریپ کے ملزم جتندر کی لاش کو آگ لگا دی۔پولیس نے آگ لگانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے بارے میں بتایا گیا کہ ان میں سے ایک لڑکی کے خاندان جبکہ دوسرا ہمسایہ ہے۔پولیس کے مطابق تفتیش میں مبینہ جنسی زیادتی کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔اس سےقبل فروری میں بھارت کی شمالی ریاست میں مشتعل ہجوم نے پانچ سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کے دو ملزمان کو پولیس اسٹیشن سے نکال کر قتل کردیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain