تازہ تر ین

مشہور ائیر لائن کی خواتین میزبان کو برہنہ کرنے کا انکشاف

نئی دہلی(ویب ڈیسک) ایئرپورٹس پر مسافروں کی کڑی تلاشی تو ہوتی ہی ہے لیکن بھارت میں گزشتہ دنوں ایک ایئرلائنز کی ایئرہوسٹسز کے ساتھ جہاز سے اترتے ہی ایسا کام کر دیا گیا کہ ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی فضائی کمپنی ’سپائس جیٹ‘ کی ایک پرواز چنئی پہنچی تو جہاز سے اترتے ہی خود ایئرلائنز کے اپنے سکیورٹی اہلکاروں نے ایئرہوسٹسز کو روک لیا اور برہنہ کرکے ان کی تلاشی لینی شروع کر دی۔اس تلاشی کی خبریں سامنے آنے پر سپائس جیٹ کی ایئرہوسٹسز پھٹ پڑیں اور انہوں نے بتایا کہ کئی دنوں سے ان کے ساتھ یہ سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ جب سپائس جیٹ کی پروازیں کسی شہر میں لینڈ کرتی ہیں تو وہاں ایئرلائنز کا سکیورٹی عملہ انہیں برہنہ کرکے تلاشی لیتا ہے۔اس عملے میں خواتین بھی شامل ہوتی ہیں جو ہمارے جسم کو نازیبا انداز میں چھوتی ہیں۔ اس معاملے پر ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ ”عملے کی تلاشی دنیا بھر کی فضائی کمپنیاں لیتی ہیں۔ ہم اپنی ایئرہوسٹسز کی تلاشی بند کمروں میں لیتے ہیں اور یہ کام ہماری خواتین سکیورٹی آفیسرز کرتی ہیں۔ اس تلاشی کا مقصد کمپنی میں موجود ان کالی بھیڑوں کو پکڑنا ہے جو مختلف اشیائ کی سمگلنگ میں ملوث ہوتی ہیں۔“


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain