تازہ تر ین

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کرلی

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے، بابر اعظم 97 اور حسین طلعت 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔ یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں پاکستان کا سب سے بڑا مجموعہ ہے جبکہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑا مجموعہ 263 رنز ہے جو آسٹریلیا نے 6 ستمبر 2016 کو پالی کیلے میں سری لنکا کے خلاف بنایا تھا۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain