تازہ تر ین

فیملی عدالت نے اداکارہ میرا کے وکیل کو نکاح خواں کے بیان پر بحث کے لیے آخری موقع فراہم کردیا

لاہور (اے پی پی )لاہور کی فیملی عدالت نے سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے وکیل کو نکاح خواں کے بیان پر بحث کے لیےa آخری موقع فراہم کردیا۔ فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے روبرو پیر کو روز بھی نکاح خواں حامد علی کے قلمبند کیے گئے بیان پر ادکارہ کا وکیل بحث کے لیے پیش نہ ہوا۔عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ میرا کے وکیل کو بحث کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت (آج ) منگل تک کے لیے ملتوی کردی۔ اداکارہ میرا نے تکذیب نکاح کیس کو جولائی 2009 میں فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔اداکارہ نے موقف اپنایا تھا کہ عتیق الرحمان کو نہیں جانتی عتیق الرحمان جھوٹی شہرت کے لیے نکاح کی خبریں پھلا رہا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain