ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے جی کیو سٹائل ایوارڈز میں” موسٹ سٹائلش وویمن “ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں ہونے والے جی کیو ایوارڈزمیں عالیہ بھٹ کو ” موسٹ سٹائلش وویمن “ کے ایورڈ سے نوازا گیا، اس موقع پر عالیہ بھٹ نے کہا کہ اس ایوارڈ کا سارا سہرا (کریڈٹ) میں اپنی ٹیم کو دوں گی جنہوں نے ایسے کپڑے میرے لئے بنائے اور میں شکریہ ادا کرتی ہوں کے میرے سٹائل کو پسند کیاجا رہا ہے۔، عالیہ ان دنوں مہگنا گلزارکی فلم ”راضی“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔