تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل ہڑتال، سری نگر سمیت جنوبی حصوں میں کرفیو نافذ

سری نگر (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آج دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جب کہ جنوبی حصوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 17 نوجوانوں کی شہادت پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں اور وادی بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔حریت رہنماو¿ں کے اعلان پر شہیدوں سے اظہار یک جہتی کے لئے کل شوپیاں تک بھارت مخالف احتجاجی مارچ بھی کیا جائے گا جب کہ احتجاج سے خوفزدہ قابض انتظامیہ نے سری نگر اور جنوبی علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ وادی میں اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے مکمل بند ہیں جب کہ سری نگر سمیت جنوبی حصوں میں کرفیو نافذ ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain