واشنگٹن: امریکا نے ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) اور تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد تنظیموں کی عالمی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ (اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ) کی جانب سے جاریبیان میں کہا گیا کہ ‘ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر کو فارن ٹیرارسٹ آرگنائزیشن (ایف ٹی او) کے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کی سیکشن 219 اور دہشت گردوں کی عالمی فہرست کے ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے تحت لشکر طیبہ میں ہی شامل کرلیا گیا ہے’۔