ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے اپنے ماضی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔بالی ووڈ میں فلم ’جسم ٹو‘ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ سنی لیون بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں جو اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں لیکن اداکارہ کو اکثر اپنے ماضی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ سنی لیون نے اپنے ماضی کے کئی رازوں سے پردہ ا±ٹھا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین نڑاد بھارتی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ ابتدائ میں ’پورن انڈسٹری کو چھوڑ کر بالی ووڈ میں ا?نے کا فیصلہ میرے لئے کافی مشکل رہا جس کا مجھے ذرا بھی افسوس نہیں تاہم بالی ووڈ میں شمولیت کا فیصلہ آسان نہیں تھا اور مجھے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔سنی لیون کا کہنا تھا کہ ’مجھے سب سے زیادہ نفرت انگیز ای میل اور تنقید کا سامنا ا±س وقت کرنا پڑا جب میں 21 برس کی تھی کیوں کہ دوسروں کی فیملی کی طرح میری فیملی میں بھی مسائل تھے لیکن ا±س کے باوجود میری فیملی نے مجھے اور میرے بھائی کو پریشانیوں سے بچائے رکھا جب کہ در حقیقیت 21 سال کی عمر میں لوگوں کی نازیبا باتیں مجھے ب±ری طرح متاثر کرتی تھیں کیوں کہ میں اس وقت میں اندر سے کمزور تھی تاہم اب مجھے اپنے ماضی پر کسی قسم کا پچھتاوا نہیں ہے۔واضح رہے کہ سنی لیون کے نام سے پہچانے جانے والی بے باک اداکارہ کا اصل نام ’کرنجیت کور وہرہ‘ ہے جو اپنے اسٹائل کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔