تازہ تر ین

اجے دیوگن نے زندگی کی49 بہاریں دیکھ لیں

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈا داکار اجے دیوگن نے زندگی کی49 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجے دیوگن 1991ء میں فلم ”پھول اور کانٹے“ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا جس پر انہیں بہترین اداکاری پر فلم فئیر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اجے دیوگن اب تک سو سے زائد فلموںمیں اپنی ا داکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ان کی مشہور فلموںمیں جگر ، دلوالے، سہاگ ، زخم، ہم دل دے چکے صنم ، رین کوٹ ، اومکارا ،گول مال: فن ان لیمٹیڈ ، گوال مال ریٹرنز، ونس ا?پان اے ٹائم ان ممبئی، گول مال تھری ، بول بچن ، سنگھم، سن ا?ف سردار، سنگھم ریٹرنز اور گول مال اگین شامل ہیں۔ اجے دیوگن کو متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”ریڈ“ ہے جس نے تین ہفتوں کے دوران 94.19کروڑ کما لئے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain