کراچی(خصوصی رپورٹ)پاکستان اور ونڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز اپنے اختتام کو پہنچ گئی ۔دلچسپ بات یہ ہے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹی 20 میں ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی 6 اپریل 2000 کو پیدا ہوئے جبکہ پاکستان کی سینئر کھلاڑی شعیب ملک 14 اکتوبر 1999 میں پاکستان کی طرف سے اپنا ڈیبیو میچ کھیلا تھا۔ اس بات کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا رہا جب ایک صارف نے یہ بات شیئر کی تو ثانیہ مرزا نے کہاکہ کم آن میرے شوہر ابھی تک جوان ہیں اور ساتھ میں ماشااللہ بھی کہا۔اس دلچسپ امر کو دیکھ کر آئی سی سی نے بھی اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا ۔