ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈاداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے فلم ”رات اور دن“ کے ریمیک کے لئے رابطے کی خبروں کی تصدیق کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشوریہ رائے بچن کے بارے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ انہیں فلم ”رات اور دن“ اور ”وہ کون تھی“ کے ریمیک کے لئے رابطہ کیا گیا ہے لیکن اداکارہ نے فلم ”رات اور دن“ کے ریمیک کے لئے رابطے کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے، ایشوریہ رائے بچن ان دنوں فلم ”پھنے خان“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، فلم میں گلوکارہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔ فلم میں ایشوریہ کے علاوہ انیل کپور اور راج کمار راﺅ بھی شامل ہیں ۔ فلم 13جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔