لاہور(شوبز ڈیسک) سٹیج اداکار و ہدایتکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ پاکستانی سٹیج کی ترقی کے لئے اب ہر فنکار کو عملی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا بھارتی کامیڈین نے ہمارے سٹیج سے سیکھ کر آج کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو تھیٹر ہمارے ہاں ہوتا تھا اس میں سب سے اہم ڈرامے کا سکرپٹ ہوتا تھا جس سے ہٹ ہو کر کوئی فنکار ایک لفظ بھی بولنے کا حق نہیں رکھتا تھا۔ اور تمام فنکار مکمل ریہرسل کرتے تھے۔ جس سے ڈرامے میں فحاشی کی گنجائش نہیں رہتی تھی اب یہ ہوا کہ سکرپٹ بالکل ختم ہو کر رہ گیا ہے۔