ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی فلموں کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی بالی ووڈ سے دور رہنے کے باوجود ہمیشہ خبروں میں ”اِن “ رہتی ہیں ،اب انہوں نے اپنے کم سن بیٹے کی ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جس نے پورے سوشل میڈیا میں دھوم مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں اس وقت چند روز قبل ریلیز ہونے والی ٹائیگر شیروف کی فلم ”باغی 2“نے تمام فلموں کو پچھاڑ دیا ہے ،چند روز میں ہی ایک ارب روپے سے زیادہ کی کمائی کرنے والی اس فلم میں ٹائیگر شیروف کے ایکشن اور ڈانس کے دیوانے بھارتی بوڑھے اور بچے یکساں دکھائی دے رہے ہیں۔شلپا شیٹھی خود بھی رقص کی دیوانی تو ہیں ہی لیکن وہ ڈانسر بھی کمال کی ہیں لیکن ان کا کم سن بیٹا ”ویان “ بھی کسی سے کم نہیں ہے۔شلپا شیٹھی نے اپنے بیٹے ویان کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ویان ٹائیگر شیروف کے مشہور گانے ”منڈیا “ کی کاپی کرتا نظر آ رہا ہے۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شلپا نے لکھا ”میرا سپر سٹار ویان کندرا ٹائیگر شیراف یعنی کہ اپنے سپر ہیرو کو کاپی کرنے کی کوشش کر رہا ہے، احمد خان پہلے آپ نے مجھے اپنی دھن پر نچایا اور اب میرے بیٹے کو نچا رہے ہیں “۔اس ویڈیو میں ویان کے پاگل پن اور جوش کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ بھی اپنی ماں کی طرح ڈانس کا دیوانہ اور ٹائیگر شیروف کا بہت بڑا فین ہے ، اس ویڈیو میں ویان ٹی وی پر چل رہے ٹائیگر کے گانے کو دیکھ کر کبھی بیڈ پر چڑھ کر تو کبھی نیچے اتر کر ان کے ڈانس کی کاپی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔