بیجنگ(ویب ڈیسک) امریکا اور چین کے مابین تجارتی جنگ میں مزید شدت ا?گئی، چین نے 106 امریکی مصنوعات کی فہرست جاری کردی ہے جن پر اضافی ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔ان مصنوعات پر نئے ٹیکسز کے نفاذ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جن مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں سویابین، تمباکو، گاڑیاں، کیمیائی پروڈکٹس، ہوائی جہاز اور دیگر ا?ئٹمز شامل ہیں جبکہ اضافی ٹیکس سے 50 ارب ڈالر تک کی امریکی مصنوعات متاثر ہوں گی۔