لندن(ویب ڈیسک )برطانوی ملکہ الزبتھ کے شریکِ حیات شہزادہ فلپ کو آپریشن کے سلسلے ہسپتال داخل کردیا گیا۔ برطانیہ میں بر بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کو ران کے آپریشن کے سلسلے میں کِنگ ایڈورڈ ہفتم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا آپریشن ہو گا۔واضح رہے کہ 96 سالہ شہزادہ فلپ آخری چند ہفتوں میں کئی عوامی ایونٹس میں شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے گزشتہ مئی میں اعلان کیا تھا کہ شاہی دیوان میں کئی دہائیوں تک خدمات انجام دینے کے بعد وہ تمام سرکاری ذمے داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔