اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے ضمنی ریفرنس میں تینوں شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ ضمنی ریفرنس میں شامل تینوں شریک ملزمان نعیم محمود، منصور رضا منصوری اور صدر نیشنل بینک سعید احمد پر فرد جرم عائد کردی گئی، تاہم تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے 11 اپریل کو استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا ہے۔