نئی دہلی (ویب ڈیسک )انڈیا میں ایک لڑکی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شیر کا مقابلہ محض ایک چھڑی سے کیا اور انہیں معمولی زخم آئے۔23 سالہ روپالی مشرام کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ بچ گئیں اور انھیں زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔مغربی ریاست مہاراشٹر کی رہائشی روپالی مشرام اپنی بکری کی چیخ سن کر گھر سے باہر آئیں۔انھوں نے چھڑی اٹھائی اور شیر کو مارا جس نے پلٹ کر ان پر حملہ کر دیا۔ ان کی والدہ جو خود بھی زخمی ہوئیں جان بچانے کے لیے روپالی کو کھینچ کر گھر کے اندر لے گئیں۔