ممبئی (ویب ڈیسک) راجستھان کے علاقے جھونجھنو میں آج بھی دیہاتی لڑکیاں گھونگھٹ میں رہتی ہیں البتہ نیہا کو یہ سب نہیں بھایا اور اس نے اپنے خاندان کی مددسے روایات کو بدل کر رکھ دیا۔ اپنی شادی میں وہ خود بارات لے کر پہنچیں۔شیروانی پہنے سر پر دولہا والی روایتی پگڑی پہنے گھوڑے پر سوار نیہا کھاچر نے علاقے کی روایات کے برخلاف عمل کیا۔