تازہ تر ین

حمزہ علی عباسی بارے سوال پر عائشہ خان کادلچسپ جواب

لاہور (شوبزڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی اور اپنے منگیتر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا۔ لیکن جہاں اداکاروں اور اداکاراو¿ں کی ذاتی زندگیوں کی سوال ہے تو مداح اکثرپردے پر نظر آنے والی جوڑی کو ہی حقیقی جوڑی سمجھ بیٹھتے ہیں‘ ایسے ہی عائشہ خان اور حمزہ علی عباسی کی دوستی کو بھی ان کے مداحوں نے کوئی اور رنگ دیا اور عائشہ خان کے منگیتر کے ساتھ ان کی تصویر دیکھ کر ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ اب حمزہ کا کیا ہو گا؟ جس پر عائشہ خان نے جواب دیا کہ حمزہ میرا بہترین دوست ہے، میری شادی پر وہ گواہ بنے گا اور کیا ؟ عائشہ خان کے اس جواب نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر لی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain