نئی دہلی(ویب ڈیسک)ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدھیہ پردیش میں ریاستی حکومت نے کمپیوٹر بابا کہلانے والی ایک شخصیت سمیت پانچ سادھوﺅں کو وزیر مملکت (جونیئر وزیر) کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن نے اس پر سخت تنقید کی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ مدھیہ پردیش میں سادھوﺅں کو جونیئر ریاستی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ ریاست کے مختلف علاقوں اور بالخصوص نرمدا ندی کے کنار ے شجر کاری، آبی تحفظ اور صفائی ستھرائیکے امور پر عوام