تازہ تر ین

ہر سال نیا نغمہ تیا ر کرنیوالی وہیل مچھلی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) بحر منجمد شمالی میں رہنے والی وہیل (Bowhead whale) سے متعلق حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ وہ سمندر کی تاریک تہہ میں ہر سال ایک نیا گانا تیار کرتی ہے اور پورا سال اسے گنگناتی ہے۔یوں تو وہیل سمندر کی تہہ میں دو مختلف طرح کی آوازیں نکالتی ہیں جو سننے والوں کو ایک گانے کی طرح محسوس ہوتی ہیں لیکن حیران کن طور پر وہیل ہر سال ایک نیا گانا ایجاد کر لیتی ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی کی پروفیسر کیٹے اسٹیفورڈ نے اپنی ساتھیوں کے ہمراہ سمندر کی تہہ میں درجنوں وہیل کی حرکات کا مطالعہ کیا۔مطالعے میں دیکھا گیا کہ وہیل یہ نغمے اپنے ساتھیوں کو متوجہ کرنے کے لیے گنگناتی ہیں جن کے ساتھ وہ کچھ وقت گزارنا چاہتی ہیں ان کا یہ طرز عمل انہیں نہ صرف دیگر وہیلز بلکہ ممالیہ جانوروں میں بھی منفرد مقام دلاتا ہے۔ پروفیسر کیٹے نے مشاہدہ کیا کہ یہ وہیل ہر سال اپنی ’ پکار‘ کے انداز میں تبدیلی لاتی ہیں اور ہم نے تین سال کے دوران 184 مختلف انداز کے مشاہدے کیے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain