تازہ تر ین

سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، ایک رات اور جیل میں گزارینگے

جودھ پور (آن لائن) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو اگلی سماعت پر سنایا جائےگا،جس کے بعد انہیں ایک رات اور جیل میں ہی گزارنی پڑے گی۔ جمعہ کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 سالہ اداکار سلمان خان کے وکلا نے کالے ہرن کے شکار کے جرم میں 5 سال قید کی سزا پر ضمانت کےلئے جودھ پور کی عدالت سے رجوع کیا۔وکلا نے عدالت سے اپیل کی کہ ان کے موکل کو ضمانت پر رہا کیا جائے، جبکہ عدالت نے موقف سننے کے بعد سلمان خان کی ضمانت پر رہائی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائےگا اور ضمانت نہ ہونے تک وہ جودھ پور کی سینٹرل جیل میں ہی رہیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain