واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں نہیں معلوم تھا کہ ان کے وکیل نے پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز کو 2016 کے امریکی صدارتی انتخاب سے قبل ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔رقم کی ادائیگی کے معاملے پر ان کا یہ پہلا بیان ہے۔امریکی صدارتی طیارے ایئر فورس ون پر سفر کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انھیں معلوم تھا کہ رقم ادا کی گئی تھی تو انھوں نے کہا کہ ’نہیں!جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے وکیل مائیکل کوہن نے یہ رقم کیوں ادا کی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ کو مائیکل سے پوچھنا ہوگا۔خیال رہے کہ حال ہی میں پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ 2006 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے جنسی رشتے کو چھپانے کے لیے انھیں دھمکایا گیا تھا۔انھوں نے سی بی ایس نیوز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ 2011 میں لاس ویگاس میں ایک کار پارک میں ایک شخص نے کہا کہ ٹرمپ کو اکیلا چھوڑ دو۔ اس کے بعد اس شخص نے اداکارہ کی بیٹی کی طرف دیکھا اور کہا کہ کتنی شرم کی بات ہوگی اگر اس بچی کی ماں کو کچھ ہو گیا۔وائٹ ہاوس نے اس الزام کی کی تردید کی ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز غیر افشائے راز معاہدے کی خلاف ورزی کے لیے کم از کم دو کروڑ امریکی ڈالر کے ہرجانے کی قانونی مجاز ہیں۔