تازہ تر ین

نمائشی ٹی20، رزاق کی پاکستان سٹارزنے لاڑکانہ کو4رنزسے ہرادیا

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں نمائشی ٹی 20 میچ میں پاکستان سٹارز نے لاڑکانہ اسٹارز کی ٹیم کو 4 رنزسے شکست دے دی، پی سی بی گراﺅنڈ پر ٹاس جیت کر پاکستان سٹارز کے کپتان عبدالرزاق نے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان سٹارز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنسز بنائے۔ عمر اکمل 62 اور آصف علی 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاڑکانہ سٹارز کی ٹیم منزل کے قریب پہنچ کر ہمت ہارگئی اور8وکٹوں پر 190 رنزبناسکی۔ عبدالرزاق، عمر اکمل اور آصف علی 2 ، 2 وکٹیں لیکر نمایاں رہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain