امریکا (ویب ڈیسک )کے لیے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی اور پاکستانی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، امریکا سے سیکیورٹی امداد کی بحالی کے لیے نہ بات کر رہا ہے اور نہ کرے گا۔شمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اعزاز چوہدری کی جانب سے کی جانے والی پریس بریفنگ کا رخ امریکا، پاکستان تعلقات اور افغان مسئلے کی جانب رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے امریکی انتظامیہ سے اس مسئلے پر بات نہیں کی گئی، پاکستان کو امداد نہیں چاہیے بلکہ عزت، وقار، احترام اور جو پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کیا ہے اس کا اعتراف چاہیے۔