تازہ تر ین

پاکستان مشن اقوام متحدہ میں کشمیرکی آواز ہے

نیو یارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے۔ملیحہ لودھی پاکستان ہاوس نیویارک میں منعقدہ کشمیر سالیڈیریٹی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پر لڑ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل اور مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کے صدر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔ ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain