تازہ تر ین

علیم ڈار سب سے آگے پہلے پاکستانی آئی سی ۔۔

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا منفرد فریضہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے آئی سی سی ایلیٹ آفیشل بن گئے ہیں،علیم ڈار اب تک 350 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کا اس تاریخ ساز عالمی ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد علیم ڈار کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ساڑھے تین سو میچوں میں امپا ئرنگ کا سنگ میل عبور کرنا ایک اعزاز کی بات ہے، ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی عوام کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج جس مقام پر ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ اسی طرح ملک کا نام روشن کروں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain