تازہ تر ین

دورہ انگلینڈ،ابتدائی سکواڈسے احمد شہزادکی چھٹی

لاہور (نیوزایجنسیاں) دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے کیمپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔ اوپنر احمد شہزاد قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے آو¿ٹ ہوگئے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم اس ماہ کے آخر میں انگلینڈ روانہ ہو رہی ہے، جہاں میزبان ٹیم کے ساتھ 2 ٹیسٹ کھیلنے کے علاوہ سرفراز الیون آئرلینڈ کے ساتھ بھی ایک ٹیسٹ کھیلے گی۔25 رکنی ابتدائی سکواڈ میں 9 سال بعد ایسے کھلاڑی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے جسے کھیلتا دیکھنے کی خواہش ہر پاکستانی کے دل میں ہے۔ یہ کھلاڑی کوئی اور نہیں بلکہ فواد عالم ہیں جنہیں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم کو قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا جا رہا تھا اور اس پر وہ کئی مرتبہ حیرت اور افسوس کا اظہار بھی کر چکے تھے لیکن بالآخر انہیں کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے۔سلیکٹرز 2 بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں شان مسعود اور سمیع اسلم کو ٹیم میں رکھنے کا ذہن بنا چکے ہیں۔دوسری جانب انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے محمد حفیظ کو بھی دورہ برطانیہ اور آئرلینڈ کیلئے کیمپ میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محمد حفیظ کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور انہوں نے گزشتہ سال کوئی بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا تھا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain