تازہ تر ین

بڑی ٹیمیں جلدمکمل سیریزکھیلنے پاکستان آئینگی،سیٹھی

لاہور(نیوزایجنسیاں)ویسٹ انڈیز کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کہا ہے کہ جلد بڑی ٹیمیں مکمل سیریزکھیلنے پاکستان آئیں گی۔ 2020 ءتک ملک میں مکمل طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی امید ظاہر کی ہے۔ورلڈ ٹی20 چیمپیئنز کے خلاف 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے بعد ملک کے ساحلی شہر میں 9 سال کے طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی جہاں سخت سیکیورٹی اور شدید گرمی کے باوجود شائقین کرکٹ نے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کر کے کھیل کے لیے اپنا جوش و جذبہ ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز کو بھی کامیاب بنایا۔گزشتہ ماہ کراچی نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی میزبانی کی جس نے شہر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز کی راہ ہموار کی جہاں 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں کیے گئے حملے کے بعد سے شہر قائد پر بھی عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔اس دوران پاکستان کو اپنی تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات کے ریگستانوں میں جھلسا دینے والی گرمی میں کھیلنے پڑے تاہم گزشتہ 3 سال کے دوران سیکیورٹی میں ڈرامائی بہتری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں بتدریج کرکٹ کی واپسی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔نجم سیٹھی نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامت کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں، ہم اگلے سال مزید پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ اگلے سال تک تمام ہی بڑی انٹرنیشنل ٹیموں کے صف اول کے کرکٹرز پاکستان آ کر کھیلنے پر رضامند ہو جائیں گے جس کی بدولت ہم ان کے بورڈ کو 2020 میں مکمل سیریز پاکستان میں کھیلنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔جہاں ملک میں کرکٹ کی واپسی پر اکثر لوگ خوش نظر آتے ہیں وہیں چند لوگ کرکٹ کی اس انداز میں واپسی پر زیادہ خوش نہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain