لاہور(بی این پی) نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے ملائیشیا روانہ ۔ وہ چیئرمین کی حیثیت سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس کے دوران ستمبر میں مجوزہ ایشیاءکپ کے بھارت میں انعقاد اور حتمی شیڈول کے حوالے سے غور سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ جبکہ وہ ایمرجنگ نیشنز کپ کی میزبانی کیلئے بھی بھارت سمیت دیگر رکن ممالک کو آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔