کراچی (اے این این ) شعیب اختر نے بالی ووڈ کے اسٹار اداکار سلمان خان کی رہائی پر کئے گئے اپنے ٹوئٹ میں کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا تذکرہ بھی چھیڑ دیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سلمان خان کو بلاآخر قابل احترام عدالت نے ریلیف فراہم کیا،خواہش ہے کشمیر ،فلسطین جلد آزاد ہوں۔، چاہتا ہوں میری زندگی میں وہ دن بھی آئے جب کشمیر، فلسطین،یمن اور افغانستان سمیت دنیا کے تمام مصیبت ذدہ علاقے آزاد ہوں،دراصل میرا دل معصوم انسانوں کی جان کے ضائع پر خون کے آنسو روتا ہے۔