تازہ تر ین

افغانستان میں مدرسہ پر امریکی بمباری نے دنیا ہلاکر رکھ دی

خان پور ( نمائندہ خصوصی) افغانستان صوبہ قندوز میں مدرسہ کے طلباءپر بمباری کر کے معصوم بچوں کے ون کے ساتھ ہولی کھیل کر امریکہ نے ثابت کر دیا ہے کہ اصل دشمنی اسلام اور قرآن سے ہے۔ امریکی بربریت نے پوری دنیا کے مسلمانوں کوہلاکر رکھ دیا ہے۔ اب مسلم حکمرانوں کو بھی جاگ جانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل کے سابق پارلیمانی لیڈر و مرکزی رہنماءجمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکز ی سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ حسین احمد نے حافظ ناصر علیم بھٹی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہ امریکہ انسانیت کا قاتل ہے۔ انہوں کہا کہ سابق نا اہل وزیر اعظم کے کپڑے سپریم کورٹ میں دھل رہے ہیں اور نا اہل وزیراعظم کے نامزد شاہد خاقان عباسی کے کپڑے اور کوٹ امریکہ میں اتارے جارہے ہیں ۔ ایم ایم اے بننے کے باوجود ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومتوں میں مجلس عمل کی دینی جماعتوں کا رہنا ہماری حکمت عملی ہے۔ ن لیگ تو اسی دن ختم ہو گئی تھی جب نواز شریف کی جگہ شہباز شریف اس کے سربراہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار اب شہباز شریف کے ساتھ پرواز کریں گے۔
حافظ حسین


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain