تازہ تر ین

عمر اکمل اور پکوڑے بیچنے کا اصل راز کیا ہے ۔صحافی نے لاہورقلندرز کے۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں لاہور قلندرز کے ابتدائی میچوں میں عمر اکمل نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو اگلے میچوں کیلئے انہیں ٹیم سے باہر نکال دیا گیا جس کے بعد وہ گرانڈ میں بھی نہ آئے اور اس بات پر سب حیران ہوتے رہے۔کسی نے کہا کہ عمر اکمل کے ہوٹل سے نکلنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے تو کسی نے یہ دعویٰ کیا کہ برینڈن میکالم نے عمر اکمل کو ٹیم بس میں بیٹھنے اور ٹیم کے لڑکوں کیساتھ ناشتہ کرنے سے بھی منع کر دیا ہے لیکن اصل حقیقت کیا ہے؟ لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے پردہ اٹھا ہی دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا نے کہا کہ ”عمر اکمل پاکستان کے بہت بڑے کھلاڑی ہیں اور جب تک ہمارا ٹورنامنٹ میں رہنے کا چانس تھا، ہم نے انہیں بھرپور موقع دیا لیکن بدقسمتی سے وہ فارم می نہیں تھے اور جب ہم ٹورنامنٹ سے آوٹ ہو گئے تو ٹیم مینجمنٹ نے نئے لڑکوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔رہی ہوٹل میں بند کرنے کی بات تو ایسا ہرگز کچھ نہیں ہوا تھا۔ مجھے بھی ایک صحافی نے فون کیا اور پوچھا کہ سنا ہے برینڈن میکالم نے عمر اکمل کو ٹیم بس میں بیٹھنے سے بھی منع کر دیا ہے؟ تو میں نے کہا کہ بس کیا راولپنڈی جا رہی ہے یا عمر اکمل نے بس میں پکوڑے بیچنے ہیں؟ وہ ایک سینئر کھلاڑی ہیں، ہم کیا انہیں ڈگ آوٹ میں لے جا کر پانی پلانے کیلئے استعمال کریں گے؟ عمر ہمارے بہت بڑے سٹار ہیں اور سینئر کھلاڑی ہے اور دل کے بہت قریب ہیں۔ “


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain