تازہ تر ین

ایشین کرکٹ کونسل ممبران کی بیٹھک آج لگے گی

کوالالمپور( این این آئی) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کا اجلاس آج ( منگل ) ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپورمیں ہوگا۔پی سی بی حکام کیلئے اےسی سی کا اجلاس اہمیت اختیارکرگیا ہے کیونکہ اس میں بھارتی بورڈ کا نمائندہ بھی شریک ہوگا۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اس سال ہونے والے 3بڑے ٹورنامنٹس ایشیاءکپ ، ایمرجنگ ایشین ٹورنامنٹ اور ایشیا کپ انڈر 19 کے میزبان ملک کا فیصلہ ہونا ہے۔بھارت نے اپریل میں پاکستان میں ایمرجنگ ٹیموں کا ایشین کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا اور اب پاکستان یہ موقف اختیار کرے گا کہ اگر بھارت پاکستان میں کھیلنے سے انکار کررہا ہے تو پاکستان بھی بھارت نہیں جائے گا۔بھارت کو ستمبر میں سینئر ٹیموں کے ایشیا کپ کی میزبانی بھی کرنی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ اگر بھارت اپنی جونیئر ٹیم پاکستان نہیں بھیجتا تو پاکستان بھی ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کردے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain