گولڈ کوسٹ(یو این پی) قومی ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار نے کہا ہے کہ اگرچہ ویلز، بھارت اور انگلینڈ کے خلاف میچز برابر رہے لیکن کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ امید ہے کہ ملائیشیا سے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیں گے۔ اسسٹنٹ کوچ محمد ثقلین بھی ٹیم پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔کامن ویلتھ گیمز میں تیسرے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین اسٹائل میچوں میں جیت کی ضمانت ہے اور کافی عرصے بعد روایتی حریف کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ برابر ہوگیا مگر کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر رہی اور آئندہ مزید اچھا کھیل پیش کریں گے۔
