تازہ تر ین

ٹرمپ کا عزم ،کیمیائی حملے کی جوابی کاروائی

امریکی (ویب ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں مبینہ کیمیائی حملے کے ردعمل میں ’پرزور‘ جوابی کارروائی کی عہد کیا ہے جبکہ مغربی ممالک اس امر پر غور کر رہے ہیں کہ کیا قدم اٹھانا چاہیے۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ’عسکری سطح پر ہمارے پاس بہت سے راستے ہیں‘ اور جوابی کارروائی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سنیچر کو دوما میں ہونے والے واقعے کے ذمہ دار کے بارے میں امریکہ کو ’اچھی وضاحت‘ مل رہی ہے۔طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مبینہ حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تاہم ہلاکتوں کی صحیح تعداد کی تصدیق ناممکن ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو فرانسیسی صدر ایمینوئل میکخواں کے ساتھ اس واقعے کے بارے میں بات چیت بھی کی اور دونوں رہنماو¿ں نے ’ٹھوس ردعمل‘ ظاہر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام کی جانب سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر ’کیمیائی حملے‘ کے حوالے سے روس اور امریکہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain