تازہ تر ین

ریسل مینیا 34 : دلچسپ مقابلوں اور غیرمتوقع نتائج سے بھرپور ایونٹ

امریقہ (ویب ڈیسک) ڈبلیو ڈبلیو ای کا سال کا سب سے بڑا ایونٹ ریسل مینیا 34 دلچسپ مقابلوں اور غیرمتوقع نتائج سے بھرپور ثابت ہوا، خصوصاً فائنل میچ کا نتیجہ توقعات کے بالکل برعکس آیا جس نے دیکھنے والوں کو گنگ کرکے رکھ دیا۔لگ بھگ 7 گھنٹے طویل اس ایونٹ میں 14 میچز ہوئے جن میں سے ایک میچ تو ایسا تھا جس کا اعلان بھی نہیں ہوا تھا اور وہ اچانک شروع ہوا۔لیجنڈ ریسلر کی واپسی، یو ایف سی کی سابق چیمپئن کا ڈبلیو ڈبلیو ای میں ڈیبیو، رومن رینز اور بروک لیسنر کا دوسری بار ریسل مینیا میں ٹکراو اور 10 سالہ بچے کے چیمپئن بننے تک، اس میں بہت کچھ ہوا۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain