ہرارے(آئی این پی) زمبابوے کر کٹ بورڈ نے رواں سال جولائی میںسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا،ٹورنامنٹ میں پاکستان ، آسٹریلیا اورمیزبان زمبابوے شرکت کریں گے،سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ یکم جولائی کو پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلا جائے گا۔سہ ملکی کر کٹ سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے مابین 5ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی،ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13جولائی کو کھیلا جائے گا۔منگل کو زمبابوے کر کٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے سہ ملکی کر کٹ سیریز سے پاکستان اور آسٹریلوی کر کٹ بورڈ کیساتھ بات چیت جاری تھی،رواں سال جولائی میں پاکستان اور آسٹریلیا کیساتھ سہ ملکی کر کٹ سیریز کی میزبانی کر یں گے،سہ ملکی سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے مابین5ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز میں مجموعی طور پر 7میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ یکم جولائی کو پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلا جائے گا،2جولائی کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا میچ کھیلا جائے گا۔3جولائی کو آسٹریلیا اور میزبان زمبابوے کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا جبکہ8جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔
سہ ملکی کر کٹ سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے مابین 5ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی،ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ ون ڈے سیریز کے باقی میچ بلترتیب16،18،20اور22جولائی کو کھیلے جائیں گے۔(رڈ)