تازہ تر ین

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام،دوفوجی ہلاک ہونے کا دعویٰ

نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے روایتی الزام تراشی کا عمل دہراتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی جانب سے کنڑول لائن پر کی جانے والی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی آرمی کے ترجمان کرنل نیتن جوشی نے کہاکہ پاکستانی فوجیوں نے کنٹرول لائن پر سندر بنی سیکٹر کے مقام پر گولہ باری کے علاوہ خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔ ان کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ قدم 2003ءمیں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجی پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ کا نہایت موثر طریقے سے جواب دے رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain