واشنگٹن (ویب ڈیسک)فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے اسکینڈل پر کانگریس کے سامنے پیش ہوکر معافی مانگتے ہوئے پرائیویسی سے متعلق اصلاحات کا وعدہ کیا ہے۔مارک زکربرگ امریکی سینیٹرز کے سامنے پیش ہوئے اور اس موقع پر ان سے امریکی انتخابات میں صارفین کے ڈیٹا چوری اور پھر اس کے الیکشن میں استعمال سے متعلق کئی سخت سوالات کیے گئے۔